آبی تنازعہ پر مذاکرات آج: پاکستان 4 منصوبوں پر اعتراض اٹھائے گا


اسلام آباد (نا مہ نگار) پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازعہ پر مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے۔  بھارت کی 10 رکنی ٹیم شرکت کرے گی۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمشن کے کمشنر مہر علی شاہ  جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کے سکسینا کریں گے۔ وزارت آ بی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا۔ پاکستان کو دریائے چناب پر کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیزائن پر اعتراض ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پر بھی اعتراض ہے۔ دریائے سندھ پر 24میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض ہے اور مذاکرات کے دوران  پاکستان کی طرف سے دریائے سندھ پر ٹربوک شیوک منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔ مذاکرات میں25 میگاواٹ کے ہنڈررمان، دریائے سندھ پر سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 19میگا واٹ کے مینگڑم سانگرا پر بھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔ بھارتی وفد مذاکراتی اجلاس کے بعد 4مارچ کو واپس  چلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...