لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے میں ان کی چوہدری برادران سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وہ ق لیگ کے تحفظات سنیں گے۔ وزیراعظم ق لیگ کو اتحادی ساتھ دینے کی درخواست بھی کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ عمران خان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
عمران خان آج لاہور آئیں گے‘ چودھری برادران سے ملاقات متوقع
Mar 01, 2022