لانگ مارچ، جنوبی پنجاب میں تیاری مکمل، جیالوں کا جوش و خروش


ملتان (محمد نوید شاہ سے) پیپلز پارٹی کے حکومت کے خلاف 27 فروری کو نکالے گئے لانگ مارچ کیلئے جنوبی پنجاب میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جیالوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ اسی طرح دو مارچ کو یہ قافلہ جنوبی پنجاب میں داخل ہو گا۔ 3 مارچ کی صبح لانگ مارچ بہاولپور کیلئے روانہ ہوگا اور رات کو ملتان پہنچے گا۔ ملتان میں ایک بڑا عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ اگلی صبح کارواں لاہور روانہ ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن