وزیراعظم کے دورہ روس میں انرجی سیکٹر میں کافی پیشرفت ہوئی: تہمینہ جنجوعہ


اسلام آباد (فرحان علی سے) سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران دونوں کے درمیان انرجی سیکٹر میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، بین الاقوامی پا بندیوں کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو روس پر انرجی سیکٹر میں تو کوئی پابند یا ں نہیں لگی لیکن روس کے بنکنگ سیکٹر پر پابندیاں لگی ہیں جن کے اثرات پاکستان پر آئیں گے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کیساتھ اپنی تجارت اور معاشی روابط کو بڑھا نے کے لئے انتھک کوششیں کر رہا ہے تاہم یوکر ائن اور روس کی جنگ کے بعد امر یکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے روس کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوںکے بعد پاکستان کی جانب سے روس کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سیاسی تعلقات بڑھانے کے حوالے سوالیہ نشان موجود ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں کے حوالے سے پاکستان پر اثرات آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تجارت بڑھانے سمیت انرجی سیکٹر میں معاہدے کیے ہیں اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو روس پر امریکہ اور یورپی ممالک نے پابندیاں لگائی ہیں جو کہ پاکستان کو متاثر کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر ہے جسے دونوں ممالک نے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم پاکستان کو ایل این جی کی ضرورت ہے لیکن روس کو پابندیاں لگنے سے ایل این جی کا معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...