پی پی کا مارچ سرکاری وسائل پر ہو رہا،سندھ کے عوام پی ٹی آئی کی طرف آرہے ہے:شاہ محمود

Mar 01, 2022


جیکب آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا عوامی پیپلز پارٹی کا  سرکاری وسائل پر مارچ ہو رہا ہے۔ سندھ کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی جانب مائل ہو رہے ہیں، میری  کل یوکرینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی اور میں نے ان  سے درخواست کی کہ ہمارے طلباء کو یوکرین سے نکالنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ہمیںا مید ہے کہ ہم اپنے بچوں سے محفوظ طریقے سے نکال لیں گے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھ سو پاکستانی طلباء یوکرین سے نکلنے کے خواہشمند ہیں۔ جن میں 350 طلباء کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 250 طلباء کو یوکرین سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں