کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں بسکٹس کے ممتاز برانڈ، پیک فرینز بنانے والے انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کی جانب سے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی یونیفائیڈ میراتھون کے لیے مسلسل سپورٹ جاری ہے۔ انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے لیے اِس شراکت کا مقصد متفرق صلاحیتوں کے حامل افراد میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دینا ہے۔یہ میراتھون متفرق صلاحیتوں کے حامل افراد کی شمولیت اور ان کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہے۔ یہ میراتھون ہر سال منعقد ہوتی ہے تاکہ دیگر افرادکی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ بھی اْن لوگوں کے لیے ہمدردی محسوس کریں۔ یہ تقریب ایمارکریسینٹ بے، کراچی میں منعقد ہوئی۔اس بارے میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، شاہ زین منیر نے کہا:’’ہم اِس میراتھون کا حصہ ہونے پر نہایت پرجوش ہیں جو شمولیت اور تنوع کے لیے ایک مشعل بردار ہے۔ یہ وہ اقدار ہیں جن کے ذریعے ہم پاکستان کو کل شمولیتی ملک کی حیثیت سے ذہن نشین کرانا چاہتے ہیں۔ لہٰذا، اِس حیرت انگیز مقصد کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ یہ ہر شخص کے لیے ایک نئے اور زیادہ ہمدلانہ دور کا آغاز ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم زیادہ عظیم مقاصد کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے۔‘‘انگلش بسکٹ مینوفیکچررز،نسل، عمر، صنف ، ذہنی یا جسمانی صلاحیتوں سے قطع نظر، کمیونیٹز کو ایک دوسرے کے قریب لاتا رہا ہے۔اس نے خود ایسے مقاصد کا آغاز کیا ہے جو کمپنی کے ویژن اور مشن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انگلش بسکٹ کے سینکڑوں ملازمین ہر سال اِس میراتھون میں حصہ لیتے ہیں تاکہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متفرق صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے اپنی اعانت کا اظہار کر سکیں۔