اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان خطاب میں یہی کہیں گے کسی کونہیں چھوڑوں گا، کسی کو نہیں بخشوں گا،قوم یہ سب پہلے سن چکی ہے‘حکومت کو آئینی طریقے سے گھربھیجیں گے‘عمران خان کے اپنے اعمال بخشوانے کا وقت آگیا ہے ‘پی ٹی آئی والے سندھ میں پکنک منانے نکلے ‘خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہیں ‘اتحادی بھی اب حکومت پرالزامات لگارہے ہیں،پوری قوم کی آوازہے سلیکٹڈحکومت سے جان چھڑائی جائے۔ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو آئینی طریقے سے گھربھیجیں گے،عمران خان کے اپنے اعمال بخشوانے کا وقت آگیا۔انہوں نے کہاکہ عوام اب سلیکٹڈ حکومت کونہیں چھوڑے گی۔