ریاض(اے پی پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ میں ہیلتھ سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی جانے کی اجازت ہو گی۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں جانیکے لئیعمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے کسی بھی عمر کے افراد حرمین شریفین جا سکتے ہیں۔
بشرطیکہ توکلنا ایپ میں ان کا ہیلتھ سٹیٹس ہو، اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازات نامہ لینا ہو گا۔مسجد الحرام کے زائرین نے ہر عمر کے افراد کو جانے کی اجازت ملنے پر کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عمرہ اور نمازیں ادا کی ہیں۔ مسجد الحرام کے صحنوں میں جانے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ دکھانا ضروری ہو گا۔ یہ پابندی نماز کا اجازت نامہ رکھنے والوں اور عمرہ زائرین کے لیے بھی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے کے لیے عمر کی شرط ختم
Mar 01, 2022