کمالیہ (نامہ نگار) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف و ایم این اے ریاض فتیانہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کی ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست نوشتہ دیوار دکھائی دے رہی ہے۔ اسی لیے اپوزیشن اب اوچھے ہتھکنڈے اپنا تے ہوئے جھوٹی اور فرضی کہانیاں بنا کر پھیلا رہے ہیں۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اورآخری دم تک ساتھ دینگے۔ میں نے قومی اسمبلی میں ٹی وی چینل کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کروا دی ہے۔
ن لیگ میں شامل نہیں ہوا، اپوزیشن جھوٹی خبریں پھیلا رہی: ریاض فتیانہ
Mar 01, 2022