کرونا ، نچویں لہردم توڑنے لگی ، اموات کی تعداد 5 تک محدود 

Mar 01, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں پانچویں لہر دم توڑ رہی ہے اور کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ56  فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 5 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 856کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 1ہزار 756مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ گزشتہ24  گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید33 ہزار357  ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ5 لاکھ67 ہزار 761 ہو چکی ہے۔ جبکہ اس سے کل اموات8 ہزار67  ہو گئیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک5 لاکھ1 ہزار 370 مریض پورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں1 لاکھ34 ہزار336  کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یہاں کل1 ہزار13 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک42 ہزار968  مریض‘ بلوچستان میں 35  ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں