ایس ای سی پی میں میوچل و دیگر  فنڈز کی اوپن اور کلوزسکیموں  کے ٹرسٹی کی رجسٹریشن آسان

اسلام آباد(نمائندہ خسوصی) پاکستان میں کپیٹل مارکیٹ میں وسعت  پیدا کرنے اور مقابلہ کے رجحان کو فروغ دینے کے پیش نظر،  سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈز، ریٹ  اور پنشن اسکیموں کے اوپن اینڈ اور کلوز اینڈ فنڈز کے ٹرسٹی کی رجسٹر یشن کے لیے شرائط و ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے ٹرسٹی رجسٹریشن کے لئے اہلیت  کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ نیا فریم ورک سرکلر نمبر 4 کے ذریعے  جاری کر دیا گیا ہے  جو  کمیشن کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ سرکلر کے مطابق کوئی بھی پبلک لمیٹڈ کمپنی ، جس کی پرنسپل لائن آف بزنس  اجتماعی سرمایہ کاری کی اسکیموں (CIS)، پنشن فنڈز، ریٹ اسکیموں اور پرائیویٹ فنڈز کو ٹرسٹی خدمات فراہم کرنا ہو‘ بطور ٹرسٹی رجسٹر ہو سکتی ہے۔  تاہم کمپنی کی ایکویٹی کی کم از کم حد10  کروڑ روپے یا ٹرسٹی شپ  کے خالص اثاثوں کا0.10فیصد، جو بھی زائد ہو، مقرر کیا گیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن