اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے،مذکرات میں بھارت کی دس رکنی ٹیم شرکت کرے گی،مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کے سکسینا کریں گے۔وزارت آ بی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پراعتراضات کے بعد یہ پہلااجلاس ہوگا۔پاکستان کو دریائے چناب پر کیرو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ڈیزائن پراعتراض ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں دریائے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پربھی اعتراض ہے۔دریائے سندھ پر24میگاواٹ کے نیموں چلنگ کیڈیزائن پر بھی اعتراض ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کی طرف سے دریائے سندھ پرٹربوک شیوک منصوبے کے ڈیزائن پراعتراض اٹھایا جائے گا۔ مذاکرات میں25میگاواٹ کے ہنڈررمان، دریائے سندھ پرسانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور19میگا واٹ کے مینگڑم سانگرا پربھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔انڈس واٹر کمشنر کے مطابق بھارتی وفد مذاکراتی اجلاس کے بعد 4مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائیگا۔
پاکستان اوربھارت آبی تنازع پر مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے
Mar 01, 2022