اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترکی کے نائب وزیرداخلہ اسماعیل گاتاکلی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے وفدکے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر پاک ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ پرگفتگو ہوئی ملاقات میں پاک ترکی داخلہ وزارتوں کے درمیان تعاون اور اشتراک بڑھانے پراتفاق کیا گیا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بہترین دوست ممالک ہیں۔ تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام دونوں ملکوں کا مشترکہ ہدف ہے ترکی کے نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی داخلہ وزارتوں کے درمیان اشتراک بڑھانے کی ضرورت ہیپاک ترکی داخلہ وزارتوں کے درمیان بہتر روابط سے غیرقانونی امیگریشن کوروکا جاسکتا وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کررہے ہیں پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر پر ترک صدر طیب اردگان کے دو ٹوک موقف کے بہت معترف ہے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرینگے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ترک نائب وزیر داخلہ نے ان کے ترک ہم منصب کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ملاقات میں ترک محکمہ امیگریشن کے چئیرمین ساوس انلواور ترک سفیر مصطفے احسان یرداکل شامل تھیسیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری