اسلا م آبا د(خصوصی نامہ نگار) ہسپانوی سفیر مینوئل ڈوران گیمنیز ریکو نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے سپین کے سفیر مسٹر مینوئل ڈوران گیمنیز ریکو کا استقبال کیا۔ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ وزارت کی طرف سے متعارف کرائی گئی قومی سائنس ٹیکنالوجی اور اختراعی پالیسی ملک میں سائنس اور تکنیکی ترقی کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے رائے دی کہ STEM اور STEAM پروگرام صحیح سمت میں اقدامات ہیں تاکہ تعلیم اور نوجوانوں کے ذہنو ں کی نشوونما کے میدان میں مثالی تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے۔سفیر نے وفاقی وزیر کے فعال کردار کو سراہا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون اور اشتراک کی حوصلہ افزائی کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپین کے ساتھ سائنسی تعاون کے لیے مسلسل روابط سے ترقی اور نمو کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا۔