لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا میلہ لاہور قلندر کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، مگر بورڈ کو کیا فائدہ ہوا؟ چیئرمین پی سی بی نے بڑی خبر سنادی۔چیئرمین پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 ریکارڈ منافع بخش رہا اور سیزن 7 میں ریکارڈ تعداد میں شائقین کرکٹ سے محظوظ ہوئے۔ ایچ بی ایل پی ایس کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے ہیں۔ ایونٹ کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر ہے۔
ایونٹ کی کامیابی کا سہرا تماشا ئیوں کے سر ہے: رمیز راجہ
Mar 01, 2022