مسلمانوں کوعلم و فنون میں عروج حاصل کرنا چاہیے:مفتی نعیم جاوید 

Mar 01, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ک ہدایت پرملک بھر میں معراج النبیؐ کی جلسے،محافل اور روحانی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ لاہور میں بھی صدر جے یو پی لاہور علامہ مفتی نعیم جاویدنوری کی زیر صدارت جامع مسجد فیضان رسول چوبرجی لاہور میں عظیم الشان محفل معراج النبیؐ ہوئی جس میں غلامان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔معراج النبیؐ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نعیم جاویدنوری نے کہا کہ ہمارے پیارے نبیؐ کو اللہ تعالی نے سراپا معجزہ بنا کر بھیجا آپ کے تمام معجزات میں سے معجزہ معراج اور معجزہ قرآن سب سے بڑے معجزات ہیں۔ معراج کا معنی ہے عروج اور بلندی ہے۔ امت مسلمہ کو بھی علوم و فنون میں بھرپورترقی حاصل کرکے اقوام عالم میں عروج حاصل کرنا چاہئے۔ حضور ؐکا معجزہ میں درس ہے کہ امت تسخیر کائنات کیلئے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرے۔ 

مزیدخبریں