مدارس جدید چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے خود کوتیار کریں:راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اہل مدارس جدید چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے خود کوتیار کریں۔تجددکے نام پر دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ علماء کرام محراب ومنبر سے قوم کے سامنے اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگرکریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ شیخ الحدیث مفتی فضل الرحمان بندیالوی نے درس نظام کورس کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو بخاری شریف کی ا ٓخری حدیث مبارکہ کا درس دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن