راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن سٹی اور ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں نے لیاقت باغ میں کامیاب ورکرز کنونشن پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کی قیادت کو مبارکباددیتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز کنونشن کی کامیابی سے حکومتی وزراء کے چہرے مرجھا گئے ہیں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زردار کا اسلام آباد پہنچنے پر فقید المثال ا ستقبال کیا جائے گا راولپنڈی کی تمام تنظیمیں لانگ مارچ میں شریک ہوں گی،ضلعی ، سٹی اور ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں ملک ظہیر ارشد ، بابر جدون، قاسم ادریس، ایاز پپو، بنارس چوہدری،شاہد محمود، راجہ محمد علی منہاس ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سمیرا گل، شعبہ خواتین کی ضلعی صدر حفظہ بخاری ایڈووکیٹ، سعدیہ عباسی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ لیاقت باغ میں کامیاب ورکرز کنونشن پر میاں خرم رسول، ملک خالد نواز بوبی، راجی کامران، راجہ شاہد پپو کی کاوشوں کا سراہا اور کہا کہ ان کی چار دن کی محنت نے ورکرز کنونشن کو کامیاب کیا،پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے عوام اس عوامی مارچ میں شریک ہوں۔