پڈعیدن (نامہ نگار) مہران ہائی وے پر پکاچانگ کے قریب غریب نواز ہوٹل کے مقام پر لاڑکانہ سے شہدادپور جانے والی مسافر وین گنا سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں زردار تصادم کے نتیجہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں جانے والے پولیس اہلکار بہادر سومرو ،عمران بروھی،ربنواز قریشی،ریاض ،سھیل،عجب بیھن،امیر عباسی،لیڈی پولیس اہلکار صائمہ جونیجو ،صباء مغیری،سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ تین افراد ریاض،سہیل،اور عمران کی حالت تشویشناک ہونے پر نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔