ملتان، ڈیرہ غازی خان،(نیوز رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت) عارفوالہ ڈویژن،ڈیرہ سرکل میں آپریشن،9 بجلی چور پکڑے گئے۔ایکسین میپکو عارفوالہ ڈویژن انجینئر امیر نواب کی سربراہی میں ایس ڈی او رورل سب ڈویژن عارفوالہ اور سٹاف پر مشتمل ٹیم نے پینی نور جہانیاں میں زرعی ٹیوب ویل صارف کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے جبکہ رات کے اوقات میں چیکنگ کے دوران احمد یار سب ڈویژن کی ٹیم نے ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے تاریں لگاکر بجلی چوری پکڑ لی، ۔ دوسری جانب سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل سیف اللہ کی ہدایت پر ٹیم نے چاہ بستی والا سے عابد حسین، گہنے والا سے امان اللہ، موضع پائیگاہ سے غلام یاسین، بستی ماچھی سے سجاد حسین، بستی ابرند والا سے محمد اکبر، عبدالسبحان اور محمد موسیٰ کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ سرکل سرویلنس ٹیم کی سفارش پر بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور ان کی بجلی تنصیبات اْتارکر مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئی ہیں۔ جبکہ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل مظفرگڑھ محمد یوسف نے ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خان گڑھ سب ڈویژن کا دورہ کیا اور رننگ /ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بلوں /بقایاجات کی وصولی، بجلی چوروں کے خلاف کاروائی اور ٹیوب ویل صارفین کی ریکوری کی فہرستوں کی چیکنگ کی۔