خیر پور ٹامیوالی(خبرنگار) زراعت افسر کو گالیاں ، اے سی کے گن مین سے ہاتھاپائی، کھاد ڈیلر کیخلاف مقدمہ تفصیل کے مطابق محمد مشتاق کھاد فروش بلیک میں یوریا کھاد 2050 میں فروخت کر رہا تھا۔اطلاع ملنے پر زراعت آفیسر محمد علی کھرل ہمراہ محمد ندیم گن مین اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پْہنچ گئے۔اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے سے منع کیا تو محمد مشتاق وغیرہ نے غلیظ گالیاں دینا شروع کر دیں اور گن مین قاضی ندیم سے ہاتھا پائی کرنے لگا جس کی اطلاع تھانہ خیر پور میں دی گئی اور کھاد مافیا کے خلاف پرچہ درج کرا دیا گیا۔
زراعت افسر کو گالیاں ، اے سی کے گن مین سے ہاتھاپائی، کھاد ڈیلر کیخلاف مقدمہ
Mar 01, 2022