ماسٹرپلان 2050 ء پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے:قدیر احمد باجوہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان پراونشل مینجمنٹ سروس خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے زیر تربیت تحصیلداروںوا فسران نے گزشتہ روزلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل(ہاؤسنگ)قدیر احمد باجوہ نے وفد کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے دائرہ کار‘ ذمہ داریوں اور طریقہ کار کے بارے میںاورایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسیوں واسا اور ٹیپا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے لاہور میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ماسٹرپلان 2050 ء پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ یہ ماسٹر پلان آئندہ تین دہائیوں کیلئے شہرکی ترقی کاروڈمیپ مہیاکرے گا۔ ایل ڈی اے نے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز، میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کا انفراسٹرکچر و دیگر لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ اور اس وقت اربوں روپے کی لاگت سے مختلف میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ایل ڈی اے پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے ریگولیٹر کا کردار بھی ادا کررہا ہے۔اس موقع پر وفد نے ایل ڈی اے ونڈو سیل کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن