فیصل آباد(اے پی پی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹرمحمد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال فصلوں کے پوسٹ ہارویسٹ نقصان کی وجہ سے 1.3 ارب ڈالر کی قیمتی اجناس ضائع ہو جاتی ہیں۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر پوسٹ ہارویسٹ نقصان کو کم کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید ہار میٹک ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی اِری(فلپائن) سیمٹ(میکسیکو)میں تیار کی گئی ہے، جس میں زہریلی گولیوں سے پاک اجناس کو لمبے عرصے تک فنگس اور کیڑوں سے محفوظ رکھا اور ان کی کوالٹی کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔