قلعہ دیدار سنگھ( نامہ نگار)مرکزی رہنماء مسلم لیگ(ن)وقائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا (سابق ایم این اے) نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری کرناغیر آئینی ہے،نااہل عوام دشمن حکمرانوں کی رخصتی نوشتہ دیوار ہے،مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک میں تعمیر وترقی ہوئی اورعوام کا معیارزندگی بلند ہوا، تبدیلی سرکار کی ناکام پالیسیاں عوام کیلئے وبال بن چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نینمائندہ ‘‘نوائے وقت’’حسیب پندھیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ نے تبدیلی سرکار کے کرپشن کے خاتمے کا پول کھول دیا ہے، قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی مدبرانہ سوچ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے،عوام باشعور ہوچکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کس نے خدمت کی اور کس نے کھوکھلے نعرے لگا کر عوام سے ووٹ لئے مگر عوام کو کچھ نہ دے سکے۔