قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور عیدے شاہ روڈ کے علاقے میں مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی کا پیچھا کرنے پر محلہ داروں نے ایک اوباش کی درگت بنا ڈالی۔ اوباش نے پٹائی کرنے والوں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔ اٹھائیس سالہ عظیم نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں عیدے شاہ روڈ پر المنیرا مسجد کے مدرسہ میں ایک نامعلوم لڑکی پڑھنے آتی تھی، اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایک دو دفعہ مدرسہ بھی گیا ہوں جس پر محلہ کے علی رضا، محمد اعظم، شوکت علی اور رمضان نے ڈنڈوں سوٹوں سے مجھ پر تشدد کیا اور دائیں سائیڈ کے بال، بھنویں اور مونچھیں بھی مونڈ دیں۔