عہدیدار کی گرفتاری،واپڈا ہائیڈرو یونین کا زبردست احتجاج


نصیر آباد( نامہ نگار)واپڈا ہائیڈرو یونین الیکٹرک ورکرز سی بی اے کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد یارعلیزئی کی گرفتاری کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں بھی جی ایس او کیسکو کے ملازمین سراپا احتجاج  بن گئے ۔صوبائی قائدین کی کال پر واپڈا ہا ئیڈرو یونین سبی ڈویژن،سب ڈویژن،آفس چیئرمین ڈویژنل امام بخش بگٹی کی قیادت میں گریڈسٹیشن ڈیرہ مرادجمالی میں عہدیداروں اورمحنت کشوں نے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ملک محمد یارعلیزئی کی غیرقانونی گرفتاری اور حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیاگیااحتجاجی مظاہرے سے امام بخش بگٹی،عبدالمجید عمرانی الہی بخش قادری،علی حسن بنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ  ملک محمد یار علیزئی کو فوری طور پر رہا کیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...