پرسنٹیج کا معاملہ ،کوہلو میں  پبلک لائبریری کا کام التوا کا شکار


کوہلو ( نامہ نگار )  پبلک لائبریری کا کام التوا کا شکارہونے سے   لاکھوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ٹھیکیدار اور ایکسین کے درمیان پرسنٹیج کا معاملہ طے نہیں ہو رہا ہے جس کی بنا پر لاکھوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر  سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے عوامی ٹیکسوں سے بنائے جانے والے پبلک لائبریری کا کام جلد شروع کیا جائے عوامی ٹیکسوں کے رقم فیصدوں میں بانٹے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، شہریوں کو خوش آمدید کہنے کے بجائے پبلک لائبریری کے کام کو فوری طور پر تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن