چمن(نامہ نگار)جمعیت طلبہ اسلام نظریاتی ضلع چمن کے صدرحافظ حسین احمدیاسین جنرل سیکرٹری نصیب اللہ سائل عبدالبصیرحیدری سعداللہ سیرت محمودشاکر کرامت اللہ انس محمدادریس درویش سیف اللہ حیات اللہ حقیارعبدالکبیرعمری اسداللہ مخبیت نصرت اللہ ہدایت اللہ ودیگرنے کہاکہ جمعیت طلبہ اسلام نظریاتی دینی و عصری اداروں کے طلبہ اور نوجوانوں کیلئے ایک تربیت گاہ کی مانندہے جمعیت طلبہ اسلام نظریاتی کے تربیت یافتہ کارکنوں نے سلامی انقلاب میں صف اول کا کردار اداکیا۔ہجو پوری تنظیم کیلئے قابل فخرہے جمعیت طلبہ اسلام نظریاتی اہل حق کی ایک توانا آواز ہے اپنے سرپرست جماعت کی نگرانی میں باطل اور سامراجی قوتوں کیخلاف خون کی آخری قطرے تک لڑتے رہیں گے جمعیت طلبہ اسلام نظریاتی نے ہروقت اور ہرمحاذ پر طلبہ کے حقوق کیلئے آواز بلندکی ۔اسلامی انقلاب میں جے ٹی آئی نظریاتی کے کردار سے انکار ممکن نہیں ۔ جمعیت طلبہ اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی دورے کے سلسلے میں چمن 3مارچ بروز جمعرات ضلعی دفتر میں پروگرام ہوگاجس سے جے ٹی آئی نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدرحافظ رحمت اللہ شاکر،صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عطاء اللہ منصور اوردیگرقائدین خطاب کریں گے ۔