سیاسی چپلقش کی وجہ سے رائیونڈ شہر مسائل کاگڑھ بن گیا


رائے ونڈ (عمران حسین سے) سیاستدانوں کی ذاتی چپلقش کی وجہ سے رائیونڈ شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔ رائیونڈ کی عوام پریشان ہے کہ مسائل کے حل کیلئے کس سے رابطہ کریں۔ حکومتی پارٹی کے نمائندگان سے رابطہ پہ کہا جاتا ہے کہ جنہیں ووٹ دئیے ہیں ان سے اپنے مسائل حل کروائیں جبکہ منتخب نمائندگان کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور بے اختیار ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج لائن بند، گٹروں کے ڈھکن غائب جبکہ پینے کے صاف پانی میں سیوریج کا گندا پانی شامل ہوکرآرہا ہے جس وجہ سے شہری پانی خرید کرپینے پہ مجبور ہیں۔ سی او یونٹ کا عملہ سوائے سفارش کے کسی کا کام نہیں کرتا جبکہ بطور انچارج ایک ہی شخص کی بار بار تعیناتی بھی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے اور از خود نوٹس لیتے ہوئے بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر رائیونڈ کے مسائل حل کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن