لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جامعہ کامسیٹس کے 7 کیمپسزز کے اساتذہ و ملازمین نے ڈسپیریٹی الاؤنس نہ ملنے پراحتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ملازمین دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں اور ملک کی نمبر ایک جامعہ کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ تمام 7 کمپسزز مفلوج ہیں لیکن انتظامیہ معاملے کے حل کی بجائے پنی ضد پر قائم ہے۔ انتظامیہ نے معامالات کو حل کرنے کی بجائے 3 کمپسزز کو آن لائن موڈ پر شفٹ کر دیاتھالیکن آج ان تمام کیمپسزز کے طلباء نے آن لائن موڈ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ جامعہ کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے ڈسپیریٹی الاؤنس کے حصول کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کئے جس کے سلسلے میں گزشتہ روز ٹوئٹر کمپین چلائی گئی اور 26000 ٹوئیٹس کے ساتھ کامسیٹس ملازمین کوحق دو ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ ساتوں کیمپسز کے صدور نے کیمپس ڈائریکٹرز سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات ارباب اختیار کے سامنے رکھے ۔