تجربہ” آپریشن کاسٹل“ کے تحت کیاگیا ”کاسٹل براوو“کے دھماکے سے 15میگا ٹن کی حرارت پید ‘صلاحیت 6میگا ٹن تھی
امریکہ کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے پہلے ”کاسٹل براوو“دھماکے کو 68 سال مکمل ہو گئے ‘ امریکہ نے یکم مارچ 1954 کو بکنی اٹال کے مقام پر اس وقت کا دنیا کا سب سے بڑا دھماکہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے دن یعنی یکم مارچ 1954کو امریکا نے ”کاسٹل براوو “کے نام سے پہلا ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا۔ امریکا نے یہ تجربہ” آپریشن کاسٹل“ کے تحت کیا۔”کاسٹل براوو“کے دھماکے سے 15میگا ٹن کی حرارت پیداہوئی جبکہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ اس کی صلاحیت 6میگا ٹن ہے۔یہ تجربہ بکنی اٹال کے مقام پر کیا گیا جو اس وقت تک دنیا کا سب سے بڑا دھماکہ تھا۔