شیخ رشیداحمدسے سعودی سفیر کی ملاقات ، پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال 

Mar 01, 2022 | 16:00

ویب ڈیسک

سعودی وزیر داخلہ کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت پر انکا ممنوں ہوں، دو طرفہ تعلقات میں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود کا دورہ پاکستان انتہائی سود مند تھا،سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں مزید وسعت آئیگی،وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے ملاقات میں گفتگو

 وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سعودی وزیر داخلہ کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت پر انکا ممنوں ہوں، دو طرفہ تعلقات میں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود کا دورہ پاکستان انتہائی سود مند تھا،سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں مزید وسعت آئیگی۔ منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدسے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ،سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی گذشتہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے امور پر پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا ۔نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ کوسعودی ہم منصب پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی جانب سے دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ،بین الاقوامی دفاعی نمائش 6 سے 9 مارچ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود کا دورہ پاکستان انتہائی سود مند تھا،سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں مزید وسعت آئیگی،سعودی وزیر داخلہ کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت پر انکا ممنوں ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا دفاعی کانفرنس کی افتتاحی تقریب شامل ہونے کی بھر پور کوشش کرونگا،پاکستان اور سعودی عرب دو بھائی ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کےلئے اقدامات لے رہے ہے،سعودی عرب کے عوام پاکستان کے لئے انتہای نیک جذبات رکھتے ہیں۔ 

مزیدخبریں