دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 43 کروڑ69 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 43 کروڑ69 لاکھ 73 ہزار 863 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ90 لاکھ 45 ہزار43 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ29 لاکھ 24 ہزار130 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 87 لاکھ 96 ہزار 571 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 77 ہزار 926، برطانیہ میں 1 کروڑ 90 لاکھ 21 ہزار 76، روس میں 1 کروڑ 61 لاکھ 61 ہزار 596 اور جرمنی میں 1 کروڑ 49 لاکھ 12 ہزار 626 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی میں 1 کروڑ40 لاکھ 89 ہزار 456 اور اٹلی میں 1 کروڑ 27 لاکھ82 ہزار 836 مصدقہ کیسز ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن