اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی پیکج سے صنعتی شعبے کی ترقی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے آسان قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی صورتحال پر کامیابی سے قابو پایا ہے جسے عالمی مالیاتی اداروں نے سراہا ہے۔چوہدری فواد حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا جنہوں نے رقوم بھیجیں جس سے ملک کی معیشت کو مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکسائل کی صنعت بحال کی ہے جبکہ تعمیرات اور زراعت کو بھی فروغ ملا ہے۔