کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33 ارب کے قرضے تقسیم کئے ہیں:عثمان ڈار

Mar 01, 2022 | 20:29

ویب ڈیسک

نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان سلک کے تحت ایک لاکھ وظائف بھی دیئے گئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ وہ باکسنگ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت مختلف کھیلوں میں طلباء کی صلاحیتوں کو بروے کار لانے کے لئے کامیاب جوان سپورٹس اور ٹیلنٹ ہنٹ مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں