پاکستان،پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیےپر عزم ہے.سہیل محمود

Mar 01, 2022 | 22:36

ویب ڈیسک

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان،پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیےپر عزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے یہ بات آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ڈینیئل سلوپر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پر عزم ہے۔سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کی شمولیت اور تعاون افغان عوام کی فوری انسانی اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں