لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) الکہف ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مختلف شہروں میں تین سو مکانات کی تعمیر اور امدادسے لے کر تھر اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں پانی کے کنویں اور تعلیمی پروجیکٹ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اب الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے انسانیت کی خدمت اور ترکیہ و شام میں مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لیے اپنا دائرہ کار اور نیٹ ورک وسیع کر لیا ہے، الکہف ٹرسٹ ترکیہ اور شام میں زلزلہمتاثرین کی امداد کے لیے عالمی رفاہی تنظیم’’خبیب فاؤنڈیشن‘‘ اسلام آباد کے ذریعہ اور ترکیہ میں وہاں کی رفاہی تنظیم IHH کے ساتھ مل کر بھرپور امدادی کام شروع کردیا ہے اور الحمد للہ وہاں الکہف ٹرسٹ کے رضا کار زلزلہمتاثرین میں پکا پکایا کھانا، مشینی تندور پلانٹ سے گرم روٹی، صاف پانی، کوئلہ اور دیگر امدادی سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کی بدترین تباہ کاریوں،نقصانات اور بڑی تعداد میں لوگوں کے شہید وزخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ سے زائد لوگ بے گھر و مت موثر‘ہزاروں رہائشی عمارتیں تباہ اور زمین بوس ہوچکی ہیں ایک درجن سے زائد بڑے شہر بھی مکمل تباہ ہوچکے ہیں جوکہ اب نئے سرے سے تعمیر اور آباد ہونگے انمتاثرہ علاقوں میں برف باری کی شدت اور سخت سردی کی وجہ سے وہاں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں وہاں فوری طور پرزندگی بچانے والی ادویات، فائبر کی عارضی رہائش گاہیں،کمبل، لحاف، ادویات، خوراک اور بنیادی اشیاء کی اشد ضرورت ہے جو وہاں ترکیہ سے ہی خرید کر ان کی امداد کی جا رہی ہے الکہف ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ ان حالات میں انسانیت کی خدمت اور ترکیہ وشام کیمتاثرین کے لیے مخیر حضرات آگے بڑھ کر بھرپور تعاون کریں الکہف ٹرسٹ ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مکمل سروے اور تحقیق کے بعد ایکمضبوط اور مربوط نظام کے ساتھ زلزلہمتاثرین تک ہر ممکن امدادی اشیاء پہنچا نے میں مصروف عمل ہے۔