فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگیزیکٹو ممبر و سٹینڈنگ کمیٹی برائے یوزڈ مشینری کے چیئرمین، انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر اور انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے چیئرمین حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ امپورٹ پرپابندی کی وجہ سے پاکستان کی 90فیصد انڈسٹری میں استعمال ہونے والی اولڈ الیکٹرک موٹراور گیئر موٹرہی دیگرالیکٹرک سامان کی 300 فیصد اضافہ ہوگیا ہے امپورٹ پر کی ایل سی کا مسئلہ ابھی تک صحیح طرح حل نہ ہوسکاجس کی وجہ سے ملک کے اندر پرانی الیکٹرک موٹریں اور گیئر موٹریں،سمیت دیگر خام مال کی شدیدقلت پیداہو گئی ہے اس بحران کی وجہ سے ہر قسم کا خام مال انتہائی مہنگا ہونے سے انڈسٹریز مالکان کی قوت خرید سے باہرہونے سے انڈسٹریز بند ہونے کا خدشہ ہے جس سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتارہا ہے۔انہوں نے مپورٹ کی ایل سی کا مسئلہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج تک کوئی ایسی انڈسٹری نہیں جوکہ پاکستان انڈسٹریز میں استعمال ہونے والی الیکٹرک موٹریں اور گیئر موٹریں تیار کرسکے پاکستان کی 90فیصد انڈسٹری میں اولڈ الیکٹرک موٹراور گیئر موٹرہی استعمال ہوتی ہے جو کہ بیرون ملک سے امپورت کی جاتی ہے اور یہاں پر اس کی تیاری کی جاتی ہے امپورٹ پر پابندی اور ڈالرکی قیمتوں میں اضافے ساتھ ٹیکسزمیں اضافے بعد الیکٹرک کا م مشکل ہوگیا ہے جو مال پہلے 300روپے کلو ہوتاتھا آج وہ وہ 600سے 700روپے کلو ہوگیا ہے آج پاکستان کا ہر بزنس مین سنگین معاشی بحران سے شدید ذہنی اذیت مبتلاہے۔
90فیصد انڈسٹری میںاولڈ الیکٹرک گیئر موٹرہی استعمال ہوتی ہے:حاجی اصغر
Mar 01, 2023