لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ملک امانت علی نے زمان پارک میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں عمران خان تمام تر خطرات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہونا آئین اور قانون کی حکمرانی کا بول بالا ہوا ہے جو کہ خوش آئند عمل ہے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت پر رانا ثناء اللہ جتنے جھوٹے بے بنیاد مقدمات قائم کر سکتے ہو کرلو وہ دن دور نہیں رانا ثنا اللہ تم سے ہر ظلم کا حساب لیں گے فسطائی اور فاشسٹ حکومت کے قاتل وزیر داخلہ سب سے بڑے دہشت سیاسی دہشت گرد اور شیطانی ناسور ہے 74 بار انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں جو قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت کے تمام ظلم جبر ناانصافی اور بربریت کے سامنے عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے۔