کارکن الیکشن کی تیاری ، عوام کو مہنگائی ، معاشی تباہی لانے والوں کے نام بتائیں : مریم نواز


ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں، عوام سے رابطے بڑھائیں۔ مرکزی تنظیم کے اجلاس میں خطاب میں کارکنوں کو ہدایت کی کہ عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی لانے والے کرداروں کے نام بتائیں۔ جتنی بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان تنظیمی کنونشنز میں آ رہے ہیں یہ اصل تبدیلی ہے۔ عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔ عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا اور ونگ کو وسعت دینے پر مشاورت کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کو سچ  اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔ نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیئے۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں پاکستان کی ترقی کی کلید ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی، روزگار، کاروبار اور تعلیم کے مواقع دیئے۔

ای پیپر دی نیشن