انٹر بنک ڈالر 1.58‘ سونا 300 روپے تولہ مہنگا

Mar 01, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.58روپے بڑھ کر261.50روپے کا ہو گیا۔ جبکہ1.50روپے  کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 265روپے سے بڑھ کر266.50 روپے پر آ گئی۔ دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر کی کمی سے1810 ڈالر ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے فی تولہ  بھاؤ 300 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 94 ہزار400 روپے پر جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت257روپے بڑھ کر 1لاکھ 66ہزار 666روپے  ہوگئی۔

مزیدخبریں