اقوام کے عروج و زوال کے اسباب بہت خفی ہوتے ہیں اس لیے ان کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔ ہم کو جو کچھ معلوم ہوتا ہے وہ علامات ہیں نہ کہ اسباب۔ قومی عروج انتہائی نظم و ضبط کی صفت پر موقوف ہے۔ ظاہر ہے کہ قانون کی اطاعت بہت مشکل چیز ہے اور اس کیلئے بڑی ہمت درکار ہے۔
(علامہ اقبال سے یوسف سلیم چشتی کی ملاقات میں گفتگو سے اقتباس)