شام :بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9شہری ہلاک



دمشق(آئی این پی)شام میں شدت پسندوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو شہری ہلاک ہو گئے ہیں،عرب میڈیا  کے مطابق  بارودی سرنگ پھٹنے کا واقعہ وسطی صوبہ حماہ کے مشرق میں واقع دیہی علاقے السلامیہ میں پیش آیا ،یہ بارودی سرنگ مبینہ طور پر داعش کے جنگجوں نے بچھائی تھی،جب اس کے اوپرسے ان شامیوں کی کارگذری تو وہ دھماکے سے پھٹ گئی،شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مقتولین صحرا میں کھمبیوں کی تلاش میں تھے۔ قبل ازیں 18فروری کو ہمسایہ صوبہ حمص کے صحرا میں داعش کیایک مشتبہ حملے میں 68افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
شام دھماکہ 9ہلاک

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...