ٹوکیو؍کیف (اے پی پی) جاپان نے روس کے نائب وزیر دفاع وکٹور گوریمکن سمیت 48شہریوں اور 90سے زائد اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔ روسی خبر رساں ادارے نے منگل کو جاپانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نئی پابندیوں میں کلاشنکوف کمپنی کے سی ای او ایلن لوشنیکوف بھی شامل ہیں جبکہ روز بنک، زویزڈوچکا شپ یارڈ اور دیگر 73 اداروں اور21 تنظیموں کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پابندیوں میں جاپانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔ امریکی وزیر خزانہ کی ملاقات امریکی مالی مدد روس کے خلاف پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکا نے یوکرائن کیلئے سعودی امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
یوکرائن