دمشق (نیٹ نیوز) شام کے صحرائی علاقوں میں پائے جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل (ایک طرح کے مشروم) کی تلاش میں صحرا میں گھومتے 10 شکاری خود بارودی سرنگ کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اور بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افرد زخمی بھی ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی صوبے حما کے صحرائی علاقے السلمیہ میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اس علاقے میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل (ایک قسم کی مشروم اور فنگس) کو تلاش کر رہے تھے جس کے لیے تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ افراد ٹرفل کی تلاش کے دوران زیر زمین بچھی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آ گئے۔ اسی علاقے میں ایک اور بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افرد زخمی بھی ہوئے۔ وہ بھی ٹرفل کی کھوج لگا رہے تھے۔
بارودی سرنگ دھماکہ