ٹک ٹاک پر پابندیاں، امریکہ نے اختیار کا غلط استعمال کیا: چین کی تنقید 


بیجنگ (نیٹ نیوز) امریکا کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندیاں عائد کرنے پر چین نے شدید تنقید کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک پر عائد پابندیوں سے امریکی حکومت کے عدم تحفظ اور ریاستی اختیار کے غلط استعمال کا انکشاف ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے تصور کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور ریاستی اختیار کو دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 'دنیا کی سپر پاور کس طرح نوجوانوں کی پسندیدہ ایپ سے خوفزدہ ہو سکتی ہے؟۔
چین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...