پاکستان کا مستقبل اچھا، تعلقات سرمایہ کاری کے قابل ہیں: شیلا جیکسن 


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اچھا ہے۔ یہاں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان تعلقات سرمایہ کاری کے قابل ہیں۔ امریکہ جتنا سرمایہ کاری کرے گا پاکستان میں اتنی اچھی چیزیں ہوں گی۔ اس موقع پر رکن ٹیکساس اسمبلی سلمان لالانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں۔ ہم اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیں تو بہت آگے جا سکتے ہیں، دونوں ممالک کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شیلا جیکسن

ای پیپر دی نیشن