میکسیکو میں انتخابی اصلاحات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں


(این این آئی)میکسیکو میں الیکٹورل اصلاحات کیخلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شرکا نیشنل الیکٹورل انسٹیٹیوٹ سے یکجہتی کیلئے اس کے ہم رنگ گلابی رنگ کے کپڑوں میں احتجاج میں شریک ہوئے، کسی نے گلابی رنگ کے پوسٹرز تھام رکھے تھے تو دیگر نے کچھ اور رنگ کے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے دفاع کے لیے لڑ رہے ہیں۔سب سے بڑی ریلی دارالحکومت میکسیکو سٹی میں نکالی گئی، منتظمین کے مطابق ریلی میں 5 لاکھ افراد نے شرکت کی۔میکسیکو کی پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتے ان اصلاحات کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت نیشنل الیکٹورل انسٹیٹیوٹ کے بجٹ میں کٹوتی اور اس کے اسٹاف میں کمی کی جائے گی۔صدر لوپز اوبراڈور نے نیشنل الیکٹورل انسٹیٹیوٹ پر متعصب ہونے کا الزام لگایا تھا لیکن مخالفین حالیہ ووٹ کو خود جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہیں اور سپریم کورٹ پر دباو ڈالتے ہیں کہ انہیں غیر آئینی قرار دیا جائے، لوپز اوبراڈور جولائی 2018 میں منتخب ہوئے تھے۔
میکسیکو ریلی 

ای پیپر دی نیشن