’’ورکرز کو عزت دو‘‘ مریم نواز کے سکیورٹی عملہ کے ناروا سلوک کے خلاف کارکنوں کے نعرے


ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ورکرز مریم نواز سے ملاقات کے لئے ہوٹل میں گئے جہاں مریم نواز کا سکیورٹی عملہ ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک سے پیش آیا اور ان کو بدتمیزانہ رویہ اپناتے ہوئے دھکے دیئے جس پر ورکرز نے ’’ورکرز کو عزت دو‘‘ کے نعرے لگائے۔ ایک ورکر نے کہا کہ دھکے مارتے ہیں اسی لئے یہ حالات ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز ہوٹل کے کمرے میں تھیں جبکہ دھکم پیل اور نعرے بازی ہوٹل کے احاطے میں ہوئی۔
کارکنوں کے نعرے
 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...