میرے خلاف جعلی مقدمے بنے‘ مریم نواز خود کو چیف جسٹس سمجھ رہی ہیں: شہباز گل

Mar 01, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ شہباز گل نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ شہباز گل نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سزا اس وجہ سے دی جارہی ہے کیونکہ میں مڈل کلاس سے ہوں‘ میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے ہیں۔ مریم نواز کہتی ہے کہ پہلے انصاف ہوگا پھر الیکشن ہوگا، وہ کہتی ہے میرے والد کو چور کہا گیا اب دوسروں کو بھی چور کہا جائے وہ خود کو چیف جسٹس پاکستان سمجھ رہی ہیں۔ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر بی بی نے پہلے فیصلہ سنا دیا ہے۔
شہباز گل

مزیدخبریں